ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مسعود اظہر پر پابندی کو لے کر چین کے نئے رخ سے ہندوستان کو پھر لگا جھٹکا

مسعود اظہر پر پابندی کو لے کر چین کے نئے رخ سے ہندوستان کو پھر لگا جھٹکا

Mon, 10 Oct 2016 18:58:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جیش محمد کے سربراہ مولانامسعوداظہرپربین الاقوامی پابندیاں لگوانے کی ہندوستان کی کوششوں کو چین کے نئے رخ سے ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ چین اپنایاگیانیا رخ ہے،کسی کو بھی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے نام پر سیاسی فائدہ نہیں اٹھاناچاہئے۔یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ لی باوڈنگ نے کہی۔اسی ہفتے گوا میں ہونے جا رہی برکس چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ہندوستان کا الزام ہے کہ اسی سال جنوری میں پٹھان کوٹ میں واقع ایئر فورس بیس پر ہوئے حملے اور گزشتہ ماہ اری میں فوج کے کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ ہے، جس کا سربراہ مسعود اظہر ہے۔اس سے پہلے بھی چین دو بار ہندوستان کی ان کوششوں کو ناکام کر چکا ہے، جن کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے القاعدہ یا آئی ایس آئی ایس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں مسعود اظہر کا نام شامل کروایا جانا تھا۔


Share: